Home » خبریں » Suspending citizenship and identity cards blocked

Suspending citizenship and identity cards blocked

محکمہ داخلہ کی کارووائی شیڈول فورتھ میں شامل شخصیات کی شہریت معطل، شناختی کارڈ بلاک

moulana-aziz

مولانا عبدالعزیز

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، میڈیا رپورٹ)حکومت نے مولانا احمد لدھیانوی، مولانا عبدالعزیزاورعلامہ مقصود ڈومکی سمیت شیڈول فورتھ میں شامل دو ہزار سے زائد افرادکی شہریت معطل کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شیڈول فورتھ میں شامل مشتبہ افراد کے شناختی کارڈ مرحلہ واربلاک کئے جارہے ہیں۔پہلے مرحلے میں 2021ایسے افرادکے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں جوشیڈول فورتھ کے مشتبہ افراد میں شامل تھے۔ نیکٹا کی طرف سے نادرا کو مذکورہ افراد کے نام شناختی کارڈ نمبراوردیگرتفصیلات ارسال کی گئی تھیں جس کے بعد نادرا نے پہلے مرحلے میں2021 افرادکے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈز کی معطلی عارضی طورپرعمل میں لائی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جن افراد کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں سنی مذہبی رہنما مولانا احمد لدھیانوی اورلال مسجد کے مولانا عبدالعزیزاورشیعہ رہنما علامہ مقصود ڈومکی اورمحسن نجفی بھی شامل ہیں۔شناختی کارڈ بلاک ہونے سے مذکورہ افراد بنکنگ سہولیات ،اراضی کی خریدوفروخت سمیت ایسے اموراورخدمات سے محروم رہیں گے جن کیلئے قومی شناختی کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*