Home » Technology » Tablet touch the display surface of a catheter Microsoft PC

Tablet touch the display surface of a catheter Microsoft PC

ٹیبلٹ، ٹچ سرفیس کا حامل باریک ترین ڈسپلے والا مائیکروسافٹ پی سی

tablet-touch-the-display-surface-of-a-catheter-microsoft-pc

کمپیوٹر میں دنیا کا باریک ترین ٹچ اسکرین ہے اور اس کی قیمت 3 ہزار ڈالر ہے۔ فراہم کرسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ مائیکروسوفٹ

ریڈمنڈ، واشنگٹن: مائیکروسوفٹ نے اپنا پہلا آل ان ون ٹچ اسکرین پرسنل کمپیوٹرفروخت کے لیے پیش کردیا۔

28 انچ چوڑے اس پی سی کو  ’’سرفیس اسٹوڈیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کی اسکرین بقول مائیکروسوفٹ دنیا کی باریک ترین اسکرین بھی ہے جو 20 درجے تک دیکھنے والا زاویہ فراہم کرتا ہے۔

اس میں ایک ڈائل کنٹرولر شامل کیا گیا ہے اور پاور اور پروسیسنگ کا نظام اس کی بیس میں رکھا گیا ہے۔ ڈائل کنٹرولر کو کی بورڈ، اسٹائلس، ماؤس کے ساتھ ہیپٹک فیڈ بیک کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ ورچول ریئلیٹی کی سہولیات بھی فراہم کرسکتا ہے۔

 surface-studio-pen

اس کا وسیع ٹچ اسکرین ایک بڑے وائٹ بورڈ اور ڈرائنگ بورڈ کی جگہ بھی استعمال ہوسکتا ہے جس سے کارکردگی اور تخلیقی عمل کو بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔ کمپنی کے مطابق اسے کرسمس پر پیش کیا جارہا ہے لیکن پی سی محدود تعداد میں تیار کیا گیا ہے۔

loading...

 ایل سی ڈی مانیٹر کی موٹائی صرف 12.5 ملی میٹر ہے جو اسے دنیا کا سب سے پتلا اسکرین بناتی ہے اور ڈسپلے میں 13.5 ملین پکسل ظاہر کرتا ہے جو یعنی فورکے ٹی وی سے بھی 63 فیصد زیادہ ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکروسوفٹ نے سرفیس بک لیپ ٹاپ کا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا ہے جس کی پروسیسنگ قوت دُگنی اور بیٹری 30 فیصد تک بڑھائی گئی ہے اور اس کے 3 ماڈلز کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزارروپے سے زائد ہے۔ اس میں چھٹی جنریشن کا کور آئی سیون پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

 tablet-touch-the-display-surface-of-a-catheter-microsoft-pcکمپنی کے مطابق سرفیس بک کو مائیکروسوفٹ کے بہترین دماغوں نے تیار کیا ہے اوریہ گیم کھیلنے اور تخلیقی کام کرنے کے لیے بہت اہم ٹول ہے۔ اس موقع پر مائیکروسوفٹ نے 2017 میں آنے والی ونڈوز 10 میں پینٹ ایپ کے تھری ڈی ورژن کا اعلان بھی کیا جس کے ذریعے تھری ڈی اسکیچ باآسانی سے بنائے جاسکیں گے۔

 اس کے علاوہ مائیکروسوفٹ نے اسمارٹ فون کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جو کسی بھی شے کو تھری ڈی انداز میں اسکین کرسکتی ہے۔ مثلاً بکس، مکان اور کوئی اور شے اور اسے  کسی بھی تصویر کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ کچھ ایسی ہی سہولت پاورپوائنٹ میں بھی پیش کی جارہی ہے جو آپ کو پریزنٹیشن کو تھری ڈی بناسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*