Home » Waseb News » Taunsa Sharif The end of the administration’s indifference

Taunsa Sharif The end of the administration’s indifference

تونسہ شریف: قبرستان میں کھڑا پانی کئی ماہ سے نہ نکالا جا سکا

عوام میں شدید غم و غصہ

taunsa-graveyard2-1

تونسہ شریف :  قبرستان میں کھڑا پانی کئی ماہ سے نہ نکالا جا سکا ٹی ایم اے کا محکمہ لسی پی کر سو گیا عوام میں شدید غم و غصہ
تفصیلات کے مطابق تونسہ شریف کے قدیمی قبرستان میں کئیماہ سے سیوریج اور نالیوں کا گندہ پانی کھڑا ہے جس کو نکالنے کے لیئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کیئے جا سکے ۹ ۱۰ محرم الحرام کے دن لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ پڑھنے جاتے ہیں جبکہ اس دفعہ تونسہ کے قدیمی قبرستان میں لوگ کس حالت میں جاتے کیوں کے وہاں پر ان کے پیاروں کی قبریں پانی میں پوری طرح سے ڈوبچکی تھیں

loading...

taunsa-graveyard

جس سے انہیں معلوم ہی نہیں ہو رہا تھا کہ ان کے پیاروں کی قبر کونسی ہے سیوریج اور نالیوں کا انتہائی گندہ پانی قدیمی قبرستان میں ۶ ماہ سے کھڑا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے محکمہ کو کئی دفعہ اطلاع کی ہے لیکن وہ تو لسی پی کر سو رہے ہیں اس وجہ سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہریوں محمد یاسر خان محمد رفیق انجینئر شفیق الرحمن نصراللہ خان محمد شفیق شیخ حنیف شیخ و دیگر نے ڈی سی او ڈیرہ غازی خان کمشنر ڈیرہ غازی خان اے سی تونسہ عبدالغفار خان ممبر قومی اسمبلی سردار امجدفاروق خان کھوسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد سے جلد ؎
قدیمی قبرستان سے پانی کو نکالیں ورنہ وہ احتجاجاً دھرنا دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*