Home » Waseb News » Taunsa Sharif. Uncle Haider would die

Taunsa Sharif. Uncle Haider would die

تونسہ شریف۔ چا چا حیدر اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں

taunsa-sharif-uncle-haider-would-die

loading...

در محمد خان ہیڈ ماسٹر اور چا چا حیدر چپڑاسی کم ان کے پی اے زیادہ لگتے تھے، تونسہ کے بوائز ہائی  میں انکی اپنی شان اپنی بان تھی ، ہر ہیڈ ماسٹر کے فیورٹ قابل اعتماد رہنے والے چاچا حیدر آج اللہ کو پیارے ہو گئے ، بوائز سکول میں پڑھنے والا  شاید ہی کوئی  طالبعلم چاچا حیدر سے ناواقف ہو، ریٹائر منٹ کے بعد چاچا حیدر گھر کے ہی ہو کر رہ گئے اپنے ہم عمرز سے ملنا ان کا مشغلہ رہا ، بیمار ہوئے کینولا ( برنولا ) لگالیکن چچا حیدر گلی میں ضرور بیٹھے ہر آنے جانے والے کو سلام ضرور کرتے، شہر کے بچے بچے سے وہ واقف تھے ، واقف کیوں نہ ہوتے یوں سمجھو سب اس کے سامنے پلے بڑھے ، بڑے ہوئے عہدوں پر پہنچے لیکن چاچا حیدر سکول نہ سہی ان کو محلے میں اکثریت کو گزرتا دیکھتے خوش ہوتے، عمر کا تقاضا اور ہر نفس کو موت کا مزا چکھنا، یوں چاچا حیدر کو بھی رب نے واپس بلا لیا ، ان کی نماز جنازہ میں  لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہیں تونسہ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ان کی  رسم قل خوانی اتوار صبح آٹھ بجے مدنی جامع مسجد محلہ شاہ عالمی میں ادا کی جائیگی

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت فردوس میں اعلیٰ مقام فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*