Home » Waseb News » The second annual Seraiki poetry was held in Shaden Lund

The second annual Seraiki poetry was held in Shaden Lund

دوسرا سالانہ سرائیکی مشاعرہ اور سرائیکی نیشنل کانفر نس شادن لنڈ میں منعقد ہوئی

 

 the-second-annual-seraiki-poetry-was-held-in-shaden-lund

شادن لنڈ   :   18 ستمبر بروز اتوار کو دوسرا سالانہ سرائیکی مشاعرہ اور سرائیکی نیشنل کانفر نس شادن لنڈ میں منعقد ہوئی۔ جس کا آغازتلاوت کلام پاک سے  کیا گیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض وسیب ٹی وی کے سینر اینکر جناب عارف ملغانی نے ادا کیے۔ جس کے بعد ثقافتی جھومر اس کے بعد آنیوالے تمام معزز مہمانو ں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سرائیکی تحریک سے وابستہ خواجہ غلام فرید کوریجہ،رانا فراز نون،پروفیسر شوکت مغل،مہدی حسن شاہ،ذکاء انجم ملغانی،عبد احیی چانڈیہ،عابدہ بخاری،اجالا لنگاہ اور محمد آصف خان کی نمائندگی کرتے ہوئےمیاں راول ودیگر موجود تھے۔ ساتھ شعراء کرام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس کے بعد موسیقی کے سُروں میں ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا آخر میں شہرت یافتہ نامور گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی کی ٹیم کے ساتھ ان کے شاگرد الیاس علی نے اپنی سُریلی آواز کے ساتھ پورے مجمعے کو لوٹ لیا جس نے نوجوانوں کو ناچنے پر مجبور کر دیا۔ پروگرام کے مہمانان خصو صی سردار آفتاب حسین ٹھینگانی،سردار حبیب الرحمن لُنڈ،امام بخش خان کلیانی ،سردار حسین خان لُنڈ،سردار انجم حفیظ خان لُنڈ،امان عطا خان بیگ ،بشیر احمد خان ہتوانی،عمر خان جروار،ایوب خان جروار،سردار محمد خان تربانی،سردار حسین محمد لُنڈ ،مرتضی خان حیدرانی،نواز شریف کھوسہ ،مرتضی خان علیانی،ملک ثناءاللہ ودیگر نے شرکت کی۔

the-second-annual-seraiki-poetry-was-held-in-shaden-lund3-2

loading...
The second annual Seraiki poetry was held in Shaden Lund
The second annual Seraiki poetry was held in Shaden Lund
The second annual Seraiki poetry was held in Shaden Lund17
لوگوں نے میڈیا گروپ کےعبدا لحمید لُنڈ،جمشید اعجاز لُنڈ،مشتاق احمد بلوچ ،اے ڈی لُنڈ،آفتاب انور ملغانی،جاوید صدیقی ،عبد الباسط ،سلیم صابر گورمانی ،ایم یسین ودیگر کا تالیوں کی گونج کے ساتھ شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شادن لُنڈ میں پہلی دفعہ ایسا بہترین پروگرام بنایا ان سب کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی

یہ خبر بھی پڑھیں

 تیسرا سالانہ امن سرائیکی میلہ ریتڑہ میں منعقد ہو ا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*