Home » Waseb News » The third peace Sariki annual festival held in Retra

The third peace Sariki annual festival held in Retra

تیسرا سالانہ امن سرائیکی میلہ ریتڑہ میں منعقد ہو ا

the-third-annual-festival-held-1

ریتڑہ(فاروق شہزاد ملکانی سے)تیسرا سالانہ امن سرائیکی میلہ ریتڑہ میں منعقد ہو اجس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔محفل مشاعرہ میں سرائیکی وسیب کے نامور شعراء کرام نے اپنے کلام سے شرکاء محفل کو اپنے کلام سے محظوظ کیا۔جن میں سئیں عشرت لغاری،مصطفی خادم،اصغر گورمانی،ریاض عصمت،جمشیدناشاد،اشفاق سحر،مجیدحیرت،لطیف فرحت،واحد شیراز،قاسم خان قاسم،واحد بخش راکب،شاطرگاڈی ودیگر نے اہل محفل خوب داد سمیٹی۔

the-third-annual-festival-held-6 the-third-annual-festival-held-5

 

 

 

 

 

 مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف ٹی وی کمپیئر عارف ملغانی نے سر انجام دیئے۔تیسرے امن سرائیکی مشاعرے کی صدارت چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمدانور خان ملکانی نے کی ۔جبکہ یوسی چیئرمین و صدر مسلم لیگ(ن)تحصیل تونسہ سردار عبدالحفیظ خان میرانی،ن لیگ کے مرکزی رہنما طیب گورمانی ،ملک اشفاق احمد چھجڑہ مہمانان خصوصی تھے۔
the-third-annual-festival-held-3
the-third-annual-festival-held-7
  مشاعرہ کی نظامت کے فرائض معروف ٹی وی کمپیئر عارف ملغانی نے سر انجام دیئے۔تیسرے امن سرائیکی مشاعرے کی صدارت چیئرمین یوسی ٹبی قیصرانی محمدانور خان ملکانی نے کی ۔جبکہ یوسی چیئرمین و صدر مسلم لیگ(ن)تحصیل تونسہ سردار عبدالحفیظ خان میرانی،ن لیگ کے مرکزی رہنما طیب گورمانی ،ملک اشفاق احمد چھجڑہ مہمانان خصوصی تھے۔
the-third-annual-festival-held-122

The third annual festival held (133

loading...

میلے میں کونسلر محمد اشرف بگا،کونسلر فیاض احمد میانہ،سردار ثنا اللہ میرانی،سردار امان اللہ میرانی،سردار عبدالشفیق میرانی،محمد اسلم خان لغاری،ملک فیاض احمد چھجڑہ،کونسلر غلام شبیر قیصرانی،اللہ نواز ملکانی،مولوی محمد حنیف ملکانی،محمد حنیف لاشاری،حکیم ایم اقبال بلوچ،سردار عبدالحمید میرانی،کلیم اللہ مدنی،محمد سلیم ملکانی،صغیر پٹھان ، غلام اکبر دوانی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

the-third-annual-festival-held-8

 مشاعرہ کے اختتام پر چیف آرگنائزر مقبول شہزاد ملکانی،سرپرست اعلیٰ غلام شبیر خان جروار و مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وسیب کی اہم شخصیات میں شیلڈز تقسیم کیں ۔شیلڈز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر اعجاز احمد میانہ،ڈاکٹر ربنواز ملکانی،عثمان غنی ارائیں، شکیل طارق بلچانی،اصغر گورمانی،مصطفی خادم، ریاض عصمت،عشرت لغاری،ملک اعجازمون ودیگر شامل تھے۔

The third annual festival held 1111

 اس موقع پر الخدمت فاؤندیشن ریتڑہ کی جانب سے فری بلڈ گروپنگ کیمپ بھی لگایا گیا جس میں جماعت اسلامی حلقہ پی پی 240 کے امیر ڈاکٹر رفیق احمد وہوچہ نے عوام کو بلڈ ڈونیشن کی اہمیت اور فوائد سے آگاہ کیااور انہیں مفت بلڈ گروپ چیک کرکے دیئے۔
The third annual festival held (13)11
  مشاعرہ کے اختتام پر سرپرست اعلیٰ غلام شبیرجروار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ پاکستان کا پسماندہ ترین خطہ ہے۔یہاں کے لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔جس کی تمام تر ذمہ داری یہاں کی سیاسی قیادت کو جاتی ہے۔یہ سیاستدان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے آئے روز صرف شوشے چھوڑنے ،جھوٹے نعرے لگانے اور سبز باغ دکھانے کے اور کچھ نہیں کرتے۔اسمبلی میں جا کر یہاں کی عوام کے حقوق کیلئے کچھ بھی نہیں بولتے۔عوام کو چاہیئے کہ وہ اچھے اور حقیقی عوامی نمائندے منتخب کریں

 میلے کے اختتام پرمعروف سرائیکی گلوکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیااور شرکاء سے داد وصول کی۔

مزید یہ خبر ھی پڑھیں  

تیسرا سالانہ امن سرائیکی مشاعرہ 16 اور 17 ستمبر کی درمیانی شب ریتڑہ میں منعقد ہورہا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*