Home » خبریں » This Restaurant Will Give You Free Burgers for Life for Getting a Burger Tattoo

This Restaurant Will Give You Free Burgers for Life for Getting a Burger Tattoo

جسم پر برگر کا ٹیٹو بنوائیں اور پوری زندگی مفت برگر کھائیں

free-burgers-for-life8

اسٹریلوی کمپنی نے برگر کی تصویر بدن پر کھدوانے والے کو زندگی بھر برگر مفت دینے کا اعلان کیا ہے

میلبرن: آسٹریلیا میں برگر بنانے والی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان کے مشہور برگر کی تصویر کا ٹیٹو اپنے جسم کے کسی بھی حصے میں بنوائے گا تو اسے پوری زندگی تک ایک برگر روزانہ مفت دیا جائے گا۔

free-burgers-for-life2

loading...

کیفے 51 کا کہنا ہے کہ جب ٹیٹو کا نقش پوری زندگی آپ کا حصہ بن سکتا ہے تو زندگی بھر برگر کی فراہمی ممکن کیوں نہیں؟ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بہت آسان ہے کہ وہ ان کے مینو سے کوئی بھی برگر لے کر اس کا ٹیٹو اپنے جسم پر کھدوالیں اور بقیہ زندگی تک روزانہ ایک برگر مفت لے سکیں گے اور اس طرح وہ کیفے 51 کی برگر فیملی کا حصہ بن جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اگر صارف ان کے برگر سے محبت میں ٹیٹو بنواسکتے ہیں تو کمپنی بھی ان سے پیار کرتے ہوئے انہیں پوری زندگی مفت برگر فراہم کرسکتی ہے۔

cafe51-burger-tattoo21

 کمپنی کے اعلان کے بعد توقعات سے کہیں زیادہ لوگوں نے برگر کے ٹیٹو اپنے جسم پر بنوا کر ان کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کردیں اور سب کو مفت برگر فراہم کرنا معاشی طور پر سودمند نہ ہوگا لہٰذا  پہلے سوچا گیا کہ کہ قرعہ اندازی سے 10 افراد کو مفت برگر کی پیشکش کی جائے۔ تاہم اب بھی فیصلہ نہیں ہوپایا کہ کسے برگر دیا جائے اور کسے نہیں، مگر لوگ اکتوبر کے آخر تک اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں اور انعامات کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ کمپنی کا سب سے بڑا برگر 34 سینٹی میٹر اونچا ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*