Home » خبریں » A tool that will show whether my dream

A tool that will show whether my dream

ایک ایسا آلہ جو من چاہے خواب دکھائے گا

a-tool-that-will-show-whether-my-dream

خواب ساطع پر ہونے والی تحقیق کہتی ہے کہ انسان کی اس حالت کا سبب مخصوص دماغی سرگرمی ہے۔فوٹو: فائل

ایسا تجربہ بہت سے افراد کو ہوا ہو گا جب خواب دیکھنے کے دوران یہ احساس بھی ہوتا رہاکہ وہ کوئی خواب دیکھ رہے ہیں اور اس احساس کے ساتھ ان کا خواب بھی جاری رہا ہو۔ اس حالت کو خوابِ ساطِع  کہا جاتا ہے۔

اس حالت میں دکھائی دینے والے خواب انتہائی واضح، روشن اور ساطع ہوتے ہیں۔ خواب ساطع کی حالت میں فہم اس درجے تک پائی جاسکتی ہے کہ وہ شخص فی الحقیقت حالت نیند میں ہونے کے باوجود خواب کا احساس بیدار کرنے والے اعصابی عوامل کو حقیقی سمجھ سکتا ہے۔ ایک سروے کے مطابق بیس فی صد لوگوں کو خواب ساطع کا تجربہ ہوتا ہے۔
 کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ خواب ساطع کی حالت میں ایک فرد اپنی مرضی کے منظر دیکھ سکتا ہے، یعنی اپنے خوابوں کو کنٹرول کرسکتا ہے
عام فہم خواباسی بات کے پیش نظر بنایا گیا ہے۔ یہ ایک انوکھی ڈیوائس یا آلہ ہے جس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس کی مدد سے مرضی کے خواب دیکھے جاسکتے ہیں۔ سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بڑی دل چسپ اور انوکھی بات معلوم ہوتی ہے اور اکثر لوگ اسے سنجیدہ نہیں لیں گے۔ کیوں کہ سب یہی سمجھتے ہیں کہ خواب نیند کی حالت میں ہی دیکھے جاسکتے ہیں اور ہمارا ان پر اختیار نہیں ہوتا۔
 ماہرین کہتے ہیں کہ یہ درست ہے اور سائنس اس میں دخل نہیں دے سکتی، مگر دماغ پر تحقیق اور انسانی جذبات اور کیفیات کو کنٹرول کرنے کے ضمن میں کام کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے ایجادات سامنے آرہی ہیں۔

loading...
 خواب ساطع پر ہونے والی تحقیق کہتی ہے کہ انسان کی اس حالت کا سبب مخصوص دماغی سرگرمی ہے جسے سائنس کی زبان میں gamma activity کہا جاتا ہے۔ دماغ کی یہ سرگرمی انسان کو کسی حد تک شعوری طور پر خواب دیکھنے کا احساس دلاتی ہے۔ ہلکی طاقت کی برقی لہروں کی دماغ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے ذریعے اس سرگرمی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
 کمپنی کے مطابق دوران تجربات یہ آلہ پانچ افراد پر آزمایا گیا ۔ سات راتوں تک ہر فرد کے دماغ کے مخصوص حصے کو دو بار اس آلے کے ذریعے ’ چھیڑا‘ گیا ۔ پانچ میں سے تین افراد کو پہلی ہی رات خواب ساطع کا تجربہ ہوا۔ چوتھا دوسری رات اور پانچواں شخص تیسری رات ’ جاگتے میں خواب دیکھنے‘ کی کیفیت سے دوچار ہوا۔
 ڈچ کمپنی اس انوکھے آلے کی تجارتی پیمانے پر تیاری کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے رقم اکٹھی کرہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے ایک لاکھ یورو کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈچ کمپنی اب تک ساٹھ ہزار یورو جمع کرچکی ہے۔ بقیہ رقم اکٹھی ہوتے ہی اس پروجیکٹ پر کام کا آغاز ہوجائے گا۔ Lucid Dreamer کی قیمت تین سو سے پانچ سو یورو کے درمیان ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*