Home » خبریں » Two hundred adhoc lady doctors dismiss from the job

Two hundred adhoc lady doctors dismiss from the job

دو سو ایڈہاک لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

lady-doctors

لیہ(سپیشل رپورٹر) ایڈہاک تعیناتی کی حامل دو سو لیڈی ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ۔پبلک سروس کمیشن کے تحت 326 نئی لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتی۔ فارغ ہونے والوں میں ضلع لیہ کی 10لیڈی ڈاکٹر ز بھی شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے امتحان پاس کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کی جاری کردہ فہرست کی روشنی میں 326ڈاکٹر ز کو لیہ سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعینات کا حکم جاری کیا ہے مذکورہ فیصلے کی روشنی میں ایڈہاک پر تعینات 200سے زائد لیڈی ڈاکٹر ز کو بھی فارغ کئے جانے اور ان کی جگہ مستقل تعیناتیوں جبکہ بعض خالی سیٹوں پر پوسٹنگ کی گئی ہے ضلع لیہ میں لیڈی ڈاکٹر اسماء اقبال ،ڈاکٹر انعم مقبول ،ڈاکٹر بشری ،ڈاکٹر فریحہ ،ڈاکٹر مہوش منظور ،ڈاکٹر عظمیٰ خالد،ڈاکٹر روبینہ ،ڈاکٹر مادرا،ڈاکٹر شائستہ امانت کی ضلع لیہ میں پوسٹنگ کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*