Home » Waseb News » Vahova : Cleaning system stalled and Faulty sewerage system over 5 years

Vahova : Cleaning system stalled and Faulty sewerage system over 5 years

وہوا:5سال سے صفائی کا نظام ٹھپ،ناقص سیوریج سسٹم سے گلیاں

جوہڑ بن گئیں،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے

vahova-clening11

حکومت بنیادی مسائل کی جانب توجہ دے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ وہوا میں ناقص سیوریج سسٹم کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے اور شہری آئے روز ایک دوسرے کے دست و گریباں نظر آتے ہیں۔گزشتہ پانچ سالوں سے صفائی کا نظام مکمل طور پر ٹھپ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے چند محلوں میں شہری اپنی مدد آپ کے تحت صفائی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ محلہ دربھی،محلہ دنڑ،مٹھوان روڈ،جت شمالی،محلہ باٹھی والا، محلہ بلوچ کالونی،محلہ بکھائی والا،محلہ دفعدار،محلہ ہائی سکول،محلہ سنیاسی سمیت دیگر محلوں میں صفائی کا نظام درہم برہم ہے اور گھروں کا غلیظ پانی گلیوں میں کھڑا رہتا ہے

vahova-cleing

vahova-cleing1

loading...

جس وجہ سے گلیاں جوہڑ بن گئی ہیں،صفائی کانظام ٹھپ ہونے پر سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع ڈیرہ غازیخان کے امیر پروفیسر عطاء محمد جعفری،حفیظ اللہ قیصرانی،حاجی اللہ ڈتہ قیصرانی،جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں قاری سمیع اللہ قریشی،قاری عبدالقیوم قیصرانی،تحریک انصاف کے آفتاب شفقت کھتران،محمد ناصر درانی کا کہنا تھا حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے مسائل کے فوری حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کرے ۔ان کا کہنا تھا صفائی کے ابتر نظام پر خاموش نہیں رہا جا سکتا انہوں نے کہا عوام کو سیوریج سسٹم کی وجہ سے امراض لاحق ہیں جس سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔سیاسی سماجی رہنماؤں نے فی الفور صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید یہ خبر بھی پڑھیں   

تونسہ سٹی میں صفائی مہم کا آغاز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*