Home » Waseb News » Vahova Nephew killed by the uncle.

Vahova Nephew killed by the uncle.

وہوا۔ چچا کے ہاتھوں بھتیجا قتل، جب تک مر نہ جائے کسی کو قریب نہیں آنے دونگا۔ ملزم

nephew-killed-by-the-uncle

nephew-killed-by-the-uncle

loading...

بزدار شمالی -نزدیکی بستی کوتانی میں رشتہ کے تنازعہ پر چچا نے اپنے سگے بھتیجے کو فائر مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق بستی کوتانی میں رشتے کے معمولی تنازعے پر عصمت اللہ ولد غازی قوم منجھوٹہ کو اپنے سگے چچا غلام مرتضی ولد اللہ ڈیوایا نے گھر میں داخل ہو کر پہلے کلہاڑی کر کے اسے شدید زخمی کر دیا پھر گھسیٹ کر گلی میں لے آیا اور پستول سے تین فائر مار کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔ 

nephew-killed-by-the-uncle1
اور لوگوں کو قریب آنے سے منع کر دیا کہ جب یہ مکمل طور پر مر نہ جائے کسی کو قریب نہ آنے دونگا، اور الخمدت کے ایمبولینس کو بھی روکے رکھا ملزم جائے واردات سے فرار ہونے سے کامیاب ہوگیا پولیس تھانہ وہوا نے نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیئے روانہ کر دی اور قاتل کی گرفتاری کے لیئے تلاش جاری ہے ایک ہی روز دن دیہاڑے تھانہ وہوا کی حدود میں ہونے والے دو قتل کے سبب علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہے اور اہل علاقہ شدید خوف و ہراس کی کیفیت میں مبتلا ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*