Home » Waseb News » Vehova : Land issue has develop in a shape of fight between the two families

Vehova : Land issue has develop in a shape of fight between the two families

وہوا۔جھانگرہ دو فریقین میں زمین کے تنازع پر لڑائی 5افراد شدید زخمی

injerd-wahowa1

 

وہوا۔وہوا نواحی علاقہ موضع جھانگرہ دو فریقین میں زمین کے تنازع پر لڑائی 5افراد شدید زخمی زخمیوں میں سے وزیر احمد قصرانی کی حالت نازک ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ر یفر کر دیا گیا ۔ دونوں گروپوں کے افراد گرفتار ۔تفصیل کے مطابق وہوا کی نواحی علاقے موضع جھانگرہ میں نو کینال متنازع زرعی رقبہ پر مدعی پارٹی جن کا موجودہ اراضی پر قبضہ تھا انہوں نے امان اللہ قیصرانی،منظور احمد قیصرانی و دیگر گرفتار 16افراد کو درخت کاٹنے سے منع کیا۔

loading...

injerd-wahowa1
تو انہوں نے محمد اسماعیل قیصرانی ،محمد ظفر قیصرانی ،محمد نعمان قیصرانی،وزیر احمد قیصرانی،محمد طارق قیصرانی،امیر محمدقیصرانی،حاجی اللہ ڈیوایا قیصرانی،ودیگرموقع پر موجود افراد پر ہلہ بول دیا اسی دوران لڑائی میں سوٹوں اور مکوں سے ایک دوسرے کو شدید زخمی کردیا زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور ان میں شدید زخمی وزیر احمد قیصرانی کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال روانہ کر دیا گیا لڑائی میں شامل افراد کو حوالات میں بند کر کے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں    :      تونسہ شریف :وائلڈلائف کےدفترپردھاوابولنےپرمقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*