Home » Waseb News » Whoa station targeted killings of security officer

Whoa station targeted killings of security officer

تھانہ وہوا کے سیکورٹی اہل کار کو ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا

اور ایک راہگیر بھی شدید زخمی

whoa-station-targeted-killings1-1

شہید کانسٹیبل غلام صدیق

تونسہ شریف : تھانہ وہوا کے سیکورٹی اہل کار کو ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور ایک راہگیر بھی شدید زخمی تفصیلات کے مطابق تھانہ وہوا میں تعینات سیکورٹی برانچ کے اہل کار غلام صدیق کانسٹیبل جو کہ قصبہ جلووالی کا رہائشی ہے اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بزدار شمالی جا رہا تھا کہ راستہ میں دو نامعلوم افراد نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ان کو چھلنی کر دیا جبکہ پیچھے سے آنے والے راہگیر شعیب کو بھی گولیاں لگ گئیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال اور ایس ایچ او وہوا سیف اللہ جوئیہ نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور کانسٹیبل صدیق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا گیا کانسٹیبل غلام صدیق کے ورثاء نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی مختلف افواہوں کے مطابق دہشت گردوں نے ان کو نشانہ بنایا ہے

loading...

whoa-station-targeted-killings1-2

ڈی ایس پی تونسہ مہر اسحاق سیال بھی جائے وقوعہ پر معائنہ کرنے کے لیئے پہنچ گئے انہوں نے اس موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل غلام صدیق کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی اور یہ دہشت گردوں کی کاروائی ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا

whoa-station-targeted-killings11

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*