Home » Waseb News » Wicked brother and nephew killed his widowed sister

Wicked brother and nephew killed his widowed sister

شاہ صدر دین : ظالم بھائی اور بھتیجے نے جائیداد نام نہ کرانے پر بیوہ بہن مار ڈالی

killed-his-widowed-sister

شاہ صدر دین (رپورٹ جاوید صدیقی ) ظالم بھائی اور بھتیجے نے جائیداد نام نہ کرانے پر بیوہ بہن مار ڈالی ، تفصیلات کے مطابق شاہ صدر دین چاہ جٹ والا علاقہ تھانہ کالا کی رہائشی عائشہ جس کی شادی غلام حسین جٹ سے ہوئی ان کی کوئی اولاد نہ تھی کچھ عرصہ قبل غلام حسین شوپر فوت ہوگیا تھا جبکہ عائشہ مائی بیوہ ہونے کے بعد اپنے بھائی بشیر برنانی کے گھر رہنے لگی بشیر کے بار بار اصرار پر اس کی جائیداد عائشہ مائی نے اپنے بھائی کے نام کرادی ، تاہم بشیر احمد اس کا بھائی قادرو اور بیٹا حمید تمام جائیداد ہڑپ کرنے کے در پے میں تھے چند روز قبل بشیر احمد نے عائشہ مائی کو ساری جائیداد اپنے نام کرنے کو کہا ، انکار پر تشدد کر کے گھر سے باہر نکال دیا گیا اور بیوہ عائشہ مائی اپنی بھانجی کے گھر رہنے لگی، بشیر برنانی اور اس کے بیٹوں نے عائشہ مائی کا پیچها نہ چهوڑا اور اس کی فصل بهی کاٹ لی جس پر بیوہ عا ئشہ مائی تهانہ کا لا گئی اور اپنے بهائیوں کے خلا ف کاروائی کیلئے درخواست دی ا نکوائری درخواست کی سماعت سے واپسی پر بشیر برنانی اپنے بیٹے حمید اور بھائی قادرو کے ہمراہ مسلح ہوکر عائشہ مائی کے در جا پہنچا اور کلاشنکوف کا برسٹ مار کر ہلاک کر دیا اور فرار ہو گئے شہریوں نے اس بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*