Home » خبریں » It will not feel the needle piercing the skin

It will not feel the needle piercing the skin

ایسا انجکشن جس کے لگنے سے جلد میں سوراخ نہیں ہوگا

needle-piercing-the-skin

سوئی کے سرے پر ایک جھلی چڑھی ہے جو باہر آتے ہی زخم سے چپک کر اسے بند کردیتی ہے۔ فوٹو؛ فائل

سیئول: ماہرین نے انجیکشن کے لیے ایسی سوئی تیار کی ہے جو جلد میں ہونے والے سوراخ کو بھردیتی ہے۔

ماہرین کے مطابق سیپیوں (مسل) میں پائے جانے والے قدرتی اجزا سے متاثر ہوکر یہ سوئی بنائی گئی ہے۔ سیپیوں میں پائے جانے والا صدفہ ایک لیسدار مادے کے ساتھ سیپیوں سے جڑا رہتا ہے۔ یہ ایجاد ایسے مریضوں کے لیے مؤثر ہے جن کے جسم سے بہنے والا خون رکتا نہیں۔ اس کے علاوہ ہیموفیلیا، ذیابیطس اور آخری درجے کے کینسر کے مریض بھی اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جن کو سوئی یا کینولہ لگانے کی صورت میں پیچیدہ مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

loading...
 mussels_large

اسی طرح پلاسٹک سرجری می بسا اوقات اتنا خون بہتا ہے کہ اسے روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔  یہ مواد ایک جل کی صورت میں کام کرتا ہے جو کیٹے کولکس نامی پالیمر پر مشتمل ہے اور عین اسی طرح کام کرتا ہے جس طرح سیپ کا کیڑا ایک چپکنے والے مادے  کے ذریعے سیپ سے جڑا رہتا ہے۔ اسے جنوبی کوریا میں واقع ’کورین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ کے ماہرین نے تیار کیا ہے۔

 جب اسے صحت مند اور ہیموفیلیا کے شکار جانوروں پر آزمایا گیا تو اس نے فوری طور پر سوئی کے زخم کو بھر کر برابر کردیا۔  اس طرح یہ ایک اسٹیکر کی طرح زخم سے جڑ جاتا ہے اور سوراخ ک بند کردیتا ہے۔ اس سے انفیکشن کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*